آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ٹکٹس کی آن لائن فروخت کے آغاز پرشائقین کرکٹ میں جوش وخروش دیکھنے کو مل رہا ہے ، پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کئے گئے،پاکستان کے نیوزی لینڈاور بنگلہ دیش کے ساتھ میچز کےٹکٹس مکمل فروخت ہوگئیں ، ایونٹ کے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ میچ کی ٹکٹیں بھی مکمل فروخت ہو گئیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 22 فروری کو لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی،پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت ہوں گے،100 سے زائد ٹکٹس ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے بیچے جائیں گے پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچز کی ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش آئند ہیں،چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپ کی عکاس ہے،پی سی بی زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچز دکھانے کی سہولت دے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *