پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ ٹیم میں فخرزمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوگئی ہے، فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔
بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان ، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، سعود شکیل، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، کامران غلام، عثمان خان، ابرار احمد پندرہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے ساتھ کراچی میں کھیلے گا۔
