آرمی چیف جنرل قمر جاوید نےکہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جاپان کے کردارکو تسلیم کرتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ راولپنڈی کے بیورو چیف طارق گلزار
آرمی چیف جنرل قمر جاوید نےکہا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں جاپان کے کردارکو تسلیم کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امورمیں جاپان کے کردارکو تسلیم کرتاہے اورجاپان کےساتھ باہمی تعلقات کوفروغ دینےکےخواہاں ہےآئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی سفیر نے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی اور سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو