آسٹریلیا کی حکومت نے اپنی عوام کیلئے روزانہ تین گھنٹے مفت بجلی کی بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
آسٹریلیا کی حکومت نے ایک نیا پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تین ریاستوں کے گھروں کو روزانہ تین گھنٹے مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ یہ منصوبہ “سولر شیئر آفر” کہلاتا ہے اور جولائی 2026 سے شروع کیا جائے گا، اس کا مقصد عوام کو دوپہر کے اوقات میں زیادہ بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے، جب سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی توانائی سب سے زیادہ دستیاب ہوتی ہے۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق شہریوں کو روزانہ تین گھنٹے مفت سولر بجلی ملے گی، جس سے ایئرکنڈیشنر، ہیٹر، واشنگ مشین، اوون اور الیکٹرک گاڑی کی چارجنگ بھی بغیراضافی خرچ کے ممکن ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ تین گھنٹے کے دوران شہری جتنی چاہیں بجلی استعمال کریں، کوئی اضافی چارج لگے گا نہ بل آئے گا، آسٹریلیا میں سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی کی پیداوار مقررہ ہدف سے بڑھ گئی ہے، اسی لیے نظام میں جمع فالتوبجلی مفت تقسیم کی جائےگی۔ توانائی کے وزیر کرس بون نے کہا یہ اقدام نہ صرف عوام کو فائدہ دے گا بلکہ گرِڈ پر دباؤ بھی کم کرے گا، “ہم ایک سولر قوم ہیں، ہمارے 42 لاکھ سے زیادہ گھروں کی چھتوں پر سولر پینل نصب ہیں۔ متعارف کردہ نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کے گھروں میں سمارٹ میٹر نصب ہونا ضروری ہے، اگر کسی کے پاس سمارٹ میٹر نہیں ہے تو وہ اپنی بجلی کی کمپنی سے مفت تنصیب کی درخواست دے سکتا ہے۔ مختلف کمپنیوں کے سولر شیئر پلانز ہوں گے جن کے لیے آسٹریلین انرجی ریگولیٹر کم سے کم شرائط طے کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *