پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہےترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتی روابط پر زور دیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ڈائیلاگ ناگزیر ہے ۔ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان آج اہم ٹیلیفونک رابطے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور ایران کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے جلد حل پر زور دیا گیا۔
