اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ پاکستان بھی فلسطین کے مسئلے پر واضح موقف رکھتا ہے،پاکستان 1967سے آزادی فلسطین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے،اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی نگران وزیرخارجہ جلیل عباسی جیلانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعلقات کی خرابی کی خبروں کی تردید کرتا ہوں،پاکستان زلزلہ متاثرین کیلئے امداد بھیج رہا تھا جس کیلئے افغانستان تیار تھا،افغانستان نے خود کہا کہ ہماری ضروریات اندرونی سطح پر پوری ہو چکی ہے ،جیل عباسی جیلانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہت اچھے ہیں، پاکستان کے افغانستان سے تجارت سمیت مختلف باہمی امور پر روابط ہیں۔ نگران وزیر خارجہ نے کہاکہ اسرائیل کئی دہائیوں سے فلسطین پر غیرقانونی قابض ہے،غزہ کے محاصرے اور شہریوں پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق تنظیموں سے رابطے میں ہیں،اسرائیل فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے،ان کا کہناتھا کہ فلسطینی 6دہائیوں سے اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں،غزہ میں فلسطینی بجلی پانی اور خوراک جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں،او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اسرائیل کے حملوں کی مذمت اور قرارداد منظور ہوگی،نگران وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بھی فلسطین کے مسئلے پر واضح موقف رکھتا ہے،پاکستان 1967سے آزادی فلسطین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے،اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پاکستان فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان خود مختار ملک ہے اور پالیسی عوام کے مفاد میں بناتا ہے، ان کا کہناتھاکہ سعودی عرب بہت اہم ملک ہے او آئی سی میں بھی اہم کردار ہے ،پاکستان کی پالیسی ہمیشہ فلسطینیوں کے حق میں رہے گی،پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ ، سیاسی اور دفاعی تعلقات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *