اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت اور مقدمہ اخراج کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت اور مقدمہ اخراج کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بادی النظر میں مقدمے میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 5 کا اطلاق ہوتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ کا کیس ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کر دیا۔عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ استغاثہ کے مطابق سائفر کے مندرجات کو ٹوئسٹ کر کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، دفتر خارجہ کے سابق اور موجودہ افسران بالخصوص سائفر بھیجنے والے اسد مجید کے بیانات ریکارڈ پر ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ دفتر خارجہ کے افسران کے بیانات سے واضح ہے کہ اس میں کوئی غیرملکی سازش شامل نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *