پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کےایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 315 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
گزشتہ روز کی ریکارڈ مندی کے بعد آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز شاندار تیزی کے ساتھ ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہنڈرڈ انڈیکس میں سولہ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ سولہ ہزار چھے سو دو پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا یہ تیزی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا تھا اور انڈیکس میں اڑتیس سو بیاسی پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں مارکیٹ ایک لاکھ چودہ ہزار نو سو نو پوائنٹس پر بند ہوئی تھی سرمایہ کاروں کی جانب سے آج خریداری کے رجحان میں بہتری دیکھی گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں استحکام آیا اور انڈیکس نے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا شروع کیا ادھر انٹربینک مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی امریکی ڈالر کی قیمت میں سات پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر دو سو اسی روپے ستاون پیسے سے کم ہو کر دو سو اسی روپے پچاس پیسے پر آ گیا تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید مستحکم ہو سکتی ہے اور روپے کی قدر میں بھی مزید بہتری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *