افغانستان نے بنگلا دیشن کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلا دیشن کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ کنگسٹن میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 اوورز میں 114 رنز کا ہدف ملا، بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے مطلوبہ ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا، لیکن بنگال ٹائیگر 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *