الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، میت بھیجنے کے لیے لاکھوں پاؤنڈ چندہ وصول کیا، را سے پیسے لے کر دہشت گردی کراتا ہے۔کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے لاش کے حوالے سے واویلا کیا، بانی ایم کیو ایم خود قاتل ہے، ہمارے پاس قتل کے شواہد موجود ہیں، قائد نے نمازجنازہ کے وقت تصویر بنوائی، لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے ہیں، ڈیڑھ دو سال ہوگئے اس آدمی پر بات کرنا چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کو اسی کے قائد کی سالگرہ پر موت کا تحفہ ملا، بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ پر عمران فاروق کو مار کر تحفہ دیا گیا، بانی ایم کیو ایم آج تم وہاں کے شہری ہو، تم جاکر کہو مجھے عمران فاروق کے قتل کا انصاف چاہئے، یہ 25سال سے را سے پیسے لے رہے تھے، بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے۔وفاقی وزیر و رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم را سے پیسےلے کر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، بھارتی را کی وجہ سےعمران فاروق قتل کی سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات روکی ہوئی ہے، اس آدمی نے ہمیں 200 سال پیچھے کر دیا، اس شخص نے میرا شہر تباہ کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اتنے جھٹکوں کے باوجود بھی اللہ اس کو توبہ کی توفیق نہیں دے رہا، اس کے نصیب میں توبہ نہیں، اس شخص کی کال پر 5سیکنڈ میں لاکھوں لوگ باہر نکلتے تھے، بانی ایم کیو ایم قوم کا مجرم اور غدار ہے، یہ جب چاہتا ہے جس کو چاہتا ہے مروادیتا ہے اورافسوس بھی مناتا ہے، یہ شخص قوم کے بچے کھاگیا ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میری مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھا گیا،اب بھی کھا رہا ہے، ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا تھا میں پارٹی کی جانب سے گیا تھا، میں وہاں موجود تھا بانی ایم کیو ایم کو نمازِ جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی چاہتا تو پانچ منٹ میں بلدیاتی آئینی ترمیم منظورہوتی، بانی نے پوری مہاجرنسل تباہ کردی، ہم آئینی ترمیم ہاتھ میں لے کر مانگ رہےہیں، بانی نےکوئی ہڑتال کی آئینی ترمیم کےحوالےسے؟ مہاجرقوم بہت بدقسمت ہے، مہاجرقوم کو بانی ایم کیوایم کھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *