الیکشن کمیشن نے صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صدر سے مشاورت سے پہلے کمیشن کا اجلاس ضروری تھا. جلد صدر مملکت سے مشاورت کی جائے گی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرائیں گے، سب نظر آئے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی قانونی ٹیم اور الیکشن کمیشن حکام نے مشاورت کی اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *