پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایرانی حملے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ دہشت گردی ہے، امریکا حملوں کے خلاف اسرائیل کے ساتھ ہے۔ایران کو حملے کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کا علم ہے، ایران نے اسرائیل پر 200میزائلوں سے حملہ کیا۔ ایران نے اسرائیل پر حملے کے متعلق پہلے سے کچھ نہیں بتایا۔بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کا حملہ ایک ریاست کی جانب سے دوسری ریاست پر حملہ ہے، ایران نے براہِ راست میزائل داغے۔ یہ حملہ دہشت گردی ہے۔ اسرائیل پر حملہ قابلِ مذمت بھی ہے، عالمی برادری سے ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو ایران کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے.حملے کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ خطے میں ساتھی ممالک سے رابطے میں ہیں. ایران دہشت گردوں کی جماعت کا نام ہے جو برسوں سے دہشت گرد گروہوں کا سرپرست ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ ایران مشرقِ وسطی میں دہشت گرد گروہوں کی فنڈنگ کا ذمہ دار ہے۔ کچھ عرصے سے لبنان میں بھی عدم استحکام کا شکار ہے۔ امریکا کے مفاد میں جو بہتر ہوگا، وہ کیا جائے گا۔ صدر جوبائیڈن جنگ بندی کی تجاویز دیں گے۔