امریکا کا بڑا فیصلہ ویزے اور اسائلم پروسیس معطل

پاکستان نیوز پوائنٹ
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے آنے والے تمام تارکینِ وطن کے پس منظر کی مکمل اور سخت جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی سلامتی کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور مشکوک افراد کو ملک سے فوری طور پر بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغان شہریوں کے لیے تمام اسائلم کیسز، خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا اور ویزا پروسیسنگ فی الحال عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے ملک گیر سطح پر سیکیورٹی خدشات بڑھا دیے ہیں۔ امریکی صدر کی صحت سے متعلق سوال پر کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ مکمل طور پر صحت مند ہیں، ان کا ایم آر آئی احتیاطی طور پر کیا گیا تھا جس کی رپورٹس میں کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔ امریکہ میں اس نئے اقدام کے بعد افغان تارکینِ وطن کی اسکریننگ پالیسی مزید سخت کر دی گئی ہے اور مستقبل کے امیگریشن فیصلے قومی سلامتی کو مدِنظر رکھ کر کیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *