امریکا کا نیٹو سے ممکنہ انخلا کا خدشہ یورپ متبادل دفاعی منصوبہ تیز کرنے پر مجبور

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیٹو سے ممکنہ انخلا کا خدشہ ہے جس کے سبب یورپ متبادل دفاعی منصوبہ تیز کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق’یورپی نیٹو’ تصور کے تحت یورپی ممالک کا کمانڈ اور کنٹرول میں بڑا کردار سنبھالنے کی تیاری کی جارہی ہے، منصوبے کا مقصد نیٹو کو بدلنا نہیں بلکہ امریکی انخلا کی صورت میں تسلسل برقرار رکھنا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق جرمنی کی پالیسی میں تاریخی تبدیلی نے منصوبے کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹرمپ کے بیانات، نیٹو چھوڑنے اورگرین لینڈ پرقبضے کی دھمکی نے یورپی خدشات مزید بڑھائے۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران جنگ پر امریکا اور یورپ کے اختلافات نے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو شدید متاثر کیا، یورپی ممالک فضائی دفاع، لاجسٹک، انٹیلیجنس اور فوجی قیادت جیسے اہم شعبوں میں خلا پُر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،لازمی فوجی سروس کی بحالی اور دفاعی پیداوار میں اضافہ بھی منصوبے کا حصہ ہے۔امریکی اخبار کے مطابق سب سے بڑا چیلنج امریکی جوہری چھتری اور سیٹلائٹ/انٹیلی جنس نظام کا متبادل تیار کرنا ہے، فرانس جرمنی کی یورپی جوہری دفاع کے پھیلاؤ پر ابتدائی بات چیت نئی حکمت عملی کا حساس ترین پہلو ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *