پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، ایرانی سفارتخانہ اور پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا، ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی، ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ 35 سے 40 ایرانی صحافیوں کا ایک بڑا وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ مکمل کر کے اسلام آباد سے عمان جائیں گے۔
