ایران میں مظاہرین کی سکیورٹی فورسزسے جھڑپیں6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں تیزی سے گراوٹ کے خلاف مختلف شہروں میں 5 روز سے احتجاج جاری ہے اور یہ مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کئی شہروں میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر بھی دھاوا بولا جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 30 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *