ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کی حالیہ کوششوں کے نتیجے میں غیر ملکی سر مایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پر عزم ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سر مایہ کاری کے لئے بینک ایبل فیزیبلٹی اسٹڈی کی ضرورت کے پیشِ نظر ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پیشہ ور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیزیبلٹی سٹڈی وہ بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے ،جو سرمایہ کاروں کو کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کے لئے درکار ہواور یہ سر مایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔ ملک میں زراعت کے فروغ، صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافے، آئی ٹی کی برآمدات اور اے آئی میں مزید تحقیق کے لئے قومی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے سر مایہ کاری کے لئے درپیش تمام چیلنجزپر قابو پا کر ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کے دوران مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری کے لئے خاص کوششوں کی ترغیب دی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں وافر مقدار میں موجود قدرتی معدنی وسائل کی صلاحیت کا بھرپور استعمال ہونا چاہیے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث ریکوڈک کی ٹرانزیکشن کی کامیاب تکمیل نتیجہ خیز کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *