ایم ڈی کیٹ پاس کرنیوالے طلبا کے لئے مفت تعلیم بڑا اعلان ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے یتیم طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا اور بیچلر اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے فرنٹیئر ویمن کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے طالبات اور یتیم بچوں کے لیے مفت اعلیٰ تعلیم کے منصوبے کا افتتاح کیا، جبکہ ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ کو بھی مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے 55 ہزار طالبات مفت تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ انہوں نے بیچلر اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں گے، تاکہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔ یاد رہے جامعہ پشاور نے 9 ڈیپارٹمنٹس کے انڈرگریجویٹ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور پروگرام طالبعلموں کے کم داخلوں کی وجہ سے بند کئے گئے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے پروگرام کی بندش کا باضابطہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جن شعبوں کے پروگرام بند کیے گئے ہیں ان میں جیوگرافی، ہسٹری، ہوم اکنامکس سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *