بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان کردیا گیا اور خبردار کیا مقررہ نرخ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گیتفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ناجائز منافع خوری اور مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو روکا جا سکے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایرانی پیٹرول سرکاری سطح پر مقررہ قیمت پر فروخت کیا جائے گا، ایرانی پیٹرول کی سرکاری قیمت 280 روپے فی لیٹر ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ منیر احمد درانی نے کہا کہ مقررہ نرخ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور واضح کیا گیا ہے کہ ایرانی پیٹرول صرف بلوچستان کی حدود میں فروخت ہوگا، اسے صوبے سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔منیر احمد درانی کا کہنا تھا کہ قیمتوں کی نگرانی کے لیے انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو بازاروں میں قیمتوں کا جائزہ لیں گی۔صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی فروخت اور تقسیم کے نظام کو منظم کیا جائے گا تاکہ اس کاروبار میں شفافیت آئے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہو۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بلوچستان میں بعض عناصر نے ایرانی پیٹرول 300 سے 360 روپے فی لیٹر تک فروخت کرنا شروع کر دیا تھا۔ حالیہ فیصلے کا مقصد عوام کو اس استحصال سے بچانا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے ساتھ طویل سرحد ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں بڑی مقدار میں سستا ایرانی پیٹرول لایا جاتا ہے.جس پر مقامی آبادی کی ایک بڑی تعداد کا روزگار وابستہ ہے۔ حکومت اب اس غیر رسمی تجارت کو ریگولیٹ کر کے قیمتوں میں استحکام لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *