بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران گزشتہ 3 دنوں میں 177 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔ گزشتہ شب تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ گذشتہ 3 روز کے دوران کیے جانے والے آپریشنز میں مجموعی طور پر 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔سیکیورٹی فورسز، بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس، مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد کوئٹہ شہرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ ریڈ زون کے راستے سیل کر دیے گئے۔پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں میں کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے،امن وامان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ہائی الرٹ ہے، شہر بھر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *