بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی، حکومت نے ایسے پاکستانیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں بڑا فیصلہ کرلیا ، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہنا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ قابل تجدید نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردیں وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ آفس نے مراسلہ جاری کیا۔مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *