آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بینکنگ کے شعبے کے لیے ہمارا واضح پیغام ہے کہ نجی شعبے کوقرض دیں کیونکہ نجی شعبہ ہی معاشی ترقی کی قیادت کرے گا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت صرف پالیسی فریم ورک اور تسلسل فراہم کرے گی، حال ہی میں ٹی بلز کے لیے تمام بولیاں مسترد کیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بینکنگ کے شعبے کے لیے ہمارا واضح پیغام ہے، نجی شعبے کو قرض دیں کیونکہ نجی شعبہ ہی معاشی ترقی کی قیادت کرے گا، واضح پیغام دیا کہ حکومت اب قرض اپنی شرائط پرلے گی۔تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت میں بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس رقم کی کمی نہیں، بینکوں کی قرض ادائیگی وقت سے پہلے کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر اب دو ماہ کی امپورٹ کے برابر ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *