ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے رابطہ کرنے پر سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے جو دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا، وزیراعظم شہبازشریف کے اس دورے نے بہت سی راہیں پیدا کی ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *