ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے رکن ممالک سے مالی امداد کی اپیل کی

پاکستان نیوز پوائنٹ ویب ڈیسک
ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں رکن ممالک سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد، مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور یوکرین، روس کو جنگ سے نکلنے کے لیے باوقار راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے رکن ممالک سے مالی امداد کی اپیل کی۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ لاکھوں افراد کا سب کچھ تباہ ہوگیا اور وہ کھلے آسمان تلے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ اجلاس میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو