پاکستان نیوز پوائنٹ
سینیٹ میں جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، یہ بل جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ جو شخص جادو کرے یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ سے7 سال تک قید ہوگی۔ جرم کے مرتکب کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا اور جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔