جاویدلطیف اور سعد رفیق کی اداروں پر کڑی تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد
وفاقی وزیر جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہےکہ ’جن اداروں نے مل کر بُت تراشا کیا وہ نیوٹرل ہوگئے؟ اگر چیزیں نیوٹرل ہوگئی ہیں تو نظر بھی آنا چاہیے۔‘انہوں نے کہا کہ ’کوئی یہ نہ سمجھیں کہ ہم خاموش رہیں گے ہوش کے ناخن لیں۔‘وفاقی وزیر نے کہا کہ ’آج کیا اس کو سہولت اسی طرح مل رہی ہے لاڈلہ لاڈلہ ہی نظر آرہا ہے کوئی تو سہولت کاری کررہا ہے۔‘ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ’کوئی پتلی گلی سے نکل رہا ہے جبکہ کوئی کئی کئی سال سزا کاٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اس ملک کا انصاف کا نظام ایسا ہے جو بے لگام منہ پھٹ اور بدتمیز ہو اس سے ڈرو اور جو بدتمیزی نہ کرے اس کو رگڑا لگا دو۔سعد رفیق نے کہا کہ ’دس دس کروڑ کے وہ آدمی جلسے کرتا ہے پیسے کہاں سے آتے ہیں کیونکہ وہ لاڈلہ ہے اس سے پوچھا نہیں جاسکتا ہے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو