خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی بہادری کا مظہر ہیں سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان اور مستونگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہےایک بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظہر ہیں۔ شمالی وزیرستان میں 13 اور مستونگ میں 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا قابل ستائش ہے، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا یا۔سپیکر نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر سکیورٹی فورسز پر فخر ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *