پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب میں خوارج کے ایک گروپ نے پاک افغان بارڈر سے در اندازی کی کوشش کی ،سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،جس کے نتیجے میں پانچ خوارج ہلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر نے کہا افغان عبوری حکومت سے اپنی جانب موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے، افغان حکومت سے توقع ہے وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے خوارج کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے۔ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
