دعاہے سال نو دنیا بھر کیلئے امن عافیت کا سال ثابت ہووزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے 2026ء نوجوانوں کا سال قرار دینے کا اعلان کیا اور2026ء میں عوام کی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ترقی کے اہداف پورے کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سال نو کے آغاز پر اپنے پیغام پر مبارکباد دی اورملک و قوم کی خیر وعافیت کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ دعاہے کہ سال نو پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے امن اور عافیت کا سال ثابت ہو۔دعاہے اللہ تعالیٰ پاکستان بالخصوص پنجاب کے عوام کو خوشیوں سے ہمکنار کرے اور2026 پاکستان کے عوام کے لئے خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو۔
انہوں نے کہا کہ دعاہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے ہر نوجوان کو بلندیوں کی راہ پر گامزن کرے۔ دعاہے کہ سال نو گزشتہ سال سے بھی بہترثابت ہو اور ہر سوخوشیاں پھیل جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمدللہ!2025 میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے نبھائے، نئے سال میں بھی خوشحالی و ترقی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ 2025ء میں ایک لاکھ 20ہزار سے زائد گھر بنانے کا وعدہ پور اکیا۔ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے دوکروڑ سے زائد مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ 2025 میں سیلاب متاثرین سے بحالی کے لئے مالی معاونت کا وعدہ بھی نبھایا۔ 2025 میں پنجاب کے نوجوانوں کولیپ ٹاپ بھی دیئے اور ہونہار سکالرشپ بھی ملے۔ پنجاب کے کاشتکاروں کو20ہزار ٹریکٹرز کے دوفیز تقریباً مکمل ہوگئے، مزید10ہزار ٹریکٹربھی دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 2026 میں عوام کو نواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی اور جناح کارڈیالوجی سمیت بہت سے تحفے پیش کریں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب میں 2024ء سے شروع ہونے والا ترقی اور خوشحالی کا سفر 2026ء میں تیز تر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *