دنیا بھر میں سالِ نو کے ویلکم کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ پاکستان میں بھی 2025ء کے آخری سورج نے کرنیں بکھیر دی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
دنیا بھر میں سالِ نو کے ویلکم کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ پاکستان میں بھی 2025ء کے آخری سورج نے کرنیں بکھیر دی ہیں۔ لاہور اور کراچی میں سال 2025ء کے آخری طلوع آفتاب کے حسین مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے، کراچی کی ہل پارک پر شہری سال کے آخری طلوع آفتاب کے مناظر دیکھنے پہنچے جہاں 7 بجکر 15 منٹ پر رواں سال کے آخری سورج نے کرنیں بکھیریں۔ دوسری جانب نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے دنیا بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سال نو کا پہلا جشن نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منایا جائے گا، نیوزی لینڈ میں ہر سال روایتی انداز کے ساتھ شاندار آتش بازی سے نئے سال کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ اسی طرح سالِ نو کو ویلکم کرنے کیلئے آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا، دیگر ممالک میں بھی نئے سال کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *