سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری کی خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری کی خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ ان کے وکیل نے آج عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کے لئے تیار ہیں، وطن واپسی پر انہیں گرفتار نہ کیا جائے ۔لیگی رہنما نے اپنے وکیل کے ذریعے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی، درخواست میں اسحاق ڈار نے نیب کے وارنٹ گرفتار ی واپس لینے کی استدعا بھی کی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔واضح رہے اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا تھا، اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو