سرکاری خرچ پرپی ایچ ڈی کیلیے بیرون ممالک جانیوالے 99 سکالرز کہاں غائب ہو گئے؟

پاکستان نیوز پوائنٹ
سرکاری خرچ پرپی ایچ ڈی کیلیے بیرون ممالک جانیوالے 99 سکالرز کہاں “غائب” ہو گئے؟ اس حوالے سے سینیٹ کو اہم معلومات سے آگاہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ 10 برس میں بیرون ملک جانے والے 3 ہزار پی ایچ ڈی سکالرز میں سے 99وطن واپسی کے بجائے بیرون ملک ہی غائب ہوگئے‘ان میں سے اکثریت نے معاہدے کے تحت سکالرشپ کی رقم بھی واپس سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائی۔یہ بات سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تعلیم کی جانب سے تحریری جواب میں بتائی گئی ہے ۔ وزارت تعلیم کے مطابق 5 سال میں پی ایچ ڈی کرنے 3001 سکالرز بیرونِ ملک گئے جن میں سے 1126 نے بیرونِ ملک اپنی تعلیم مکمل کی، 1810 تعلیم حاصل کر رہے ہیں‘پی ایچ ڈی کرنے کے لیے بیرونِ ملک جانے والے 65 سکالرز واپس نہیں آئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *