سعودی عرب پاکستانی ترک اور مصری وزرائے خارجہ کا انطالیہ میں اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے گذشتہ روز جمعے کو ترکیہ کے شہر انطالیا میں منعقدہ چار فریقی وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اُن کے علاوہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان موجود تھے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق اجلاس کے دوران علاقائی صورت حال کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی ایران اور امریکہ کے درمیان مستقل جنگ بندی کے حصول کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی گئی تا کہ کشیدگی کی شدت کو کم کرنے میں مدد مل سکے اور خطے اور دنیا کو جنگ کے سنگین سکیورٹی اور اقتصادی اثرات سے بچایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *