سعودی عرب کے پاکستان میں نئے سفیر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملاقات علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب کے پاکستان میں نئے سفیر کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملاقات ہوئی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ ملاقات میں دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو تقرری پر مبارک باد دی ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سعودی سفیر کی مدتِ تعیناتی پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *