سونے کی فی تولہ قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صرافہ بازارایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 42ہزار800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت میں 1629 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ79 ہزار 629روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں19ڈالرکے اضافے سےفی اونس سونا 4217 ڈالر پرپہنچ گیا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 5337 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *