سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی آئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی آئی ہے۔کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 1113 روپے کی کمی ہوئی،10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *