سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے .جس سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔امریکا اور چین کی ٹیرف جنگ کے عالمی معیشت پر انتہائی سنگین اثرات پڑرہے ہیں، سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں. تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا ساڑھے 3 لاکھ اور 10 گرام سونا 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 8100 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 6944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جہاں سونا 69 ڈالر بڑھ کر 3,395 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔عالمی سطح پر چاندی کی فی اونس قیمت 0.22 ڈالر کے اضافے 32.77 ڈالر جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی 24 روپے بڑھ کر 3441 روپے ہوگئی۔ماہرین کے مطابق موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں. سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد ایک بار پھر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہوئے مارکیٹ میں واپس آ رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *