سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،عطا الحق قاسمی،اسحاق ڈار،پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں،سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ کرپشن یا اقربا پروری کا کوئی ثبوت نہیں ملا،پی ٹی وی کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان ہونے کے شواہد نہیں ہیں،عطا الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار، فواد حسن فواد سے رقم وصول کرنے کا فیصلہ درست نہیں، مستقبل میں عطا الحق قاسمی کی بطور ڈائریکٹر تقرری پر پابندی بھی ختم کی جاتی ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی وکیل نے تسلیم کیا عدالت کا 19 کروڑ سے زائد نقصان کی طے کردہ رقم کا تعین درست نہیں۔ یاد رہے کہ سابق چیف میاں ثاقب نثار نے عطاالحق قاسمی کی تقرری کیخلاف ازخود نوٹس لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *