پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔دو مختلف واقعات میں آٹھ خوارجی جہنم واصل کیے گئے،ٹانک میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نےانٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خیبر کی وادی تیراہ میں کی ،وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں2خارجی مارے گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک اور وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے،حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے متحرک ہیں۔
