شمال مغربی ترکیہ کے (سکی ریزورٹ) ہوٹل میں آگ لگنے سے اب تک 66 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوچکے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
اب تک حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا واقع آج دوپہر تقریباً 3 بجے ترکی کے شہر تالکایا کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم 11 منزلہ گرینڈ ہوٹل میں پیش آیا۔ وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں بے حد افسوس ہے، بدقسمتی سے اس ہوٹل میں لگنے والی آگ میں ہم اپنے 66 افراد کی جانیں گنوا چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ وزیر صحت کمال میمیسوگلو نے بتایا ہے کہ حادثے میں ہونے والے زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ صوبہ بولو کے گورنر عبدالعزیز آیدین نے بتایا ہے کہ آگ ہوٹل کی چوتھی منزل پر صبح 3:30 بجے پر لگی، ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد اندر موجود افراد میں سے دو نے گھبراہٹ میں عمارت سے چھلانگ لگا دی، جس کی وجہ سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ 30 فائر ٹرک اور 28 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، کئی گھنٹے بعد بھی فائر فائٹرز اسے بجھانے کے لیے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آگ ریستوران کے فرش پر لگی، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی ۔ حکومت نے آتشزدگی کی تحقیقات کرنے کے لیے پراسیکیوٹرز کی 6 رکنی ٹیم تیار کردی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *