صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، چئیر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو ، ائیر چیف اور نیول چیف سمیت اعلی عسکری وسول حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا۔ شاہ عبداللہ دوم نے صدر آصف علی زرداری کوبھی اردن کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا ۔ شاہ عبداللہ دوم کو دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے ، عالمی و علاقائی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *