صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 6 ستمبرہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف علی زرداری نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 1965 کی قربانیوں کا جذبہ ایک لازوال روشنی ہے، یہ ہماری آئندہ نسلوں کو ہر آزمائش اور چیلنج میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، کوئی بھی چیلنج ہمیں خودداری اور خودمختاری کے راستے سے منحرف نہیں کر سکتا۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے دوران ہماری بہادر افواج نے 1965ء کی طرح فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوم شہدا اور دفاع پر پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کا دن ہے، 1965 کا وہ ناقابل تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے، حالیہ معرکہ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج اور عوام آہنی دیوار بن گئے۔ محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج، بحریہ اور فضائیہ نے بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، ہم بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بدلتے علاقائی تناظر کی حقیقت سے غافل نہیں رہ سکتے، ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط اور جدید بناتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *