صدر مملکت سے وفاقی انشورنس محتسب کی ملاقات عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کی بدانتظامی کے خلاف متاثرہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کو فوری اور مفت انصاف فراہم کیا جائے، انشورنس محتسب اپنی رسائی بڑھائے، شکایات کا فوری حل یقینی بنائے، انشورنس کیسز میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مالیاتی ریلیف فراہم کرنا ہوگی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ انشورنس کلیمز کے تصفیے میں متاثرہ پالیسی ہولڈرز کو انصاف کی فراہمی میں انشورنس محتسب کے کردار بارے آگاہی کی ضرورت ہے، انشورنس محتسب شکایات کے ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی ٹولز کا استعمال کرے۔قبل ازیں صدر مملکت نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ممتاز علی شاہ سے وفاقی انشورنس محتسب کے عہدے کا حلف لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *