عمران خان نے کہا رانا ثنااللہ اب فکر نہ کرو ہم پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد
اسلام آباد کے جناح کنونشن میں تنظیم کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو جواب دیتےہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ پچیس مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی، اب فکر نہ کرو، ہم پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور تمہیں اسلام آباد میں بھی چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی عمران خان نے کہا کہ رانا ثنااللہ تم نے پچیس مئی کو پرامن احتجاج کرنےوالوں پر ظلم کیا، ہماری خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی، یہ دلخراش مناظر کھبی نہیں بھول سکتا۔عہدیداران سے خطاب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب سے بڑی تحریک لےکرچل رہے ہیں اسی کے تحت ہم نے اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آزادی کیلئےقربانی دینا پڑتی ہےجہاد کرناپڑتا ہے، دنیا کی تاریخ میں آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کرنہیں دیتا، پاکستان پر جو لوگ قبضہ کیےبیٹھےہیں وہ ہمیں آزادی نہیں دیں گے کیونکہ یہ لوگ اس نظام سے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو