پاکستان نیوز پوائنٹ
سندھ کی شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ شروع کردی ہے، جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی 26 روپے کلو سستی ہوگئی۔
چینی 196 روپے سے کم ہوکر 170 روپے کلو پر آگئی ۔ ہول سیل گروسرز کے چیئرمین عبد الرؤوف ابرہیم کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل چینی 100 روپے کلو ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ماہ کے اختتام تک چینی 125 روپے کلو پر آئے گی۔ چیئرمین عبد الروف ابرہیم کا کہنا ہےکہ گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد چینی کے دام گر گئے، سندھ کی تمام ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے امپورٹ کی ضرورت نہیں تھی۔
