عید قربان میں 2 روز باقی جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
عید قربان میں 2 روز رہ گئے ہیں اور بڑی عید کیلئے سجائی جانے والی مویشی منڈیاں تو زمین پر ہیں لیکن وہاں موجود جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ عید کے دن نزدیک آتے ہی بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کے لیے عوام نے منڈیوں کا رخ کرلیا ہے جہاں بیوپاریوں اور خریداروں میں مول بھاؤ اور بحث و تکرار جاری ہے۔ مویشی منڈی جانے والے شہری مویشی مہنگے ہونے اور بیوپاری خریدار نہ ہونے کے شکوے کرتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب قربانی کے دن نزدیک آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے جہاں شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *