پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا میں ایک شخص کی معمولی سی غلطی اس کے لیے لاکھوں ڈالر جیتنے کا سبب بن گئی۔ United States کی ریاست Ohio کے شہر Avon Lake سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ وہ رولنگ کیش فائیو لاٹری کے ٹکٹ خرید رہے تھے جب ان سے ایک غیر ارادی غلطی ہو گئی۔ان کے مطابق وہ عام طور پر سات دنوں کے لیے اپنے مخصوص نمبروں پر مبنی ٹکٹ خریدتے ہیں، تاہم اس بار ایک ٹکٹ تو ان کے منتخب کردہ نمبروں کا تھا جبکہ باقی چھ ٹکٹوں کے نمبر خودکار طریقے سے منتخب ہو گئے اور یہ تمام ٹکٹ ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے تھے۔انہی چھ خودکار نمبروں والے ٹکٹوں میں سے ایک 10 فروری کی قرعہ اندازی میں 2 لاکھ 91 ہزار ڈالر کا انعام لے آیا۔ خوش قسمت شہری کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایک چھوٹی سی غلطی بھی زندگی بدل دینے والا فائدہ دے سکتی ہے۔
