ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ وارانہ کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے امن دشمنوں کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو اب ملک میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور ریاست دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر خاک میں ملایا جائے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عوام کے غیر متزلزل تعاون اور حمایت سے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *