پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون، دفاعی شراکت داری اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ آرمی چیف اور ڈاکٹر لاریجانی نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اور پاک ایران تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔آرمی چیف نے خطے کی بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور ایران کے اسٹریٹیجک اشتراک کی اہمیت پر روشنی ڈالی دوسری جانب ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے
