صدر پاکستان آصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوادیا ہے۔ صدرمملکت کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل اورمتعلقہ دستاویزات پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ثبت ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ بل پر صدر مملکت کی طرف سے آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ صدر کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ ہوجائے گاجبکہ بعض ٹیکس اقدامات 16 جون سے نافذ ہوں گے۔ قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ فائنانس بل 2024 گزشتہ روز منظور کرلیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *